مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری 24اپریل کو مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کریں گے

اسلام آباد 21اپریل (کے ایم ایس)
کشمیری عوام 24اپریل بروز اتوارکو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام مودی کے دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کر کے یہ پیغام دیں گے کہ وہ اپنے مادروطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی کا دورہ کشمیر کشمیریوں کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق ہے کیونکہ اس دورے کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیںاوربھارتی فوجی کشمیریوں کو مسلسل جعلی مقابلوں، دوران حراست گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، ظلم وتشدد اورقتل عام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ میں افسوس ظاہر کیاگیا ہے کہ مودی حکومت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرنے کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام صرف دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتے ہیں کیونکہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لا حق ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرورکامیاب ہو گی جبکہ بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button