World

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کا کیس بھرپورانداز میں پیش کیا: خواجہ آصف

نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپورانداز میں پیش کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواجہ آصف نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی امنگوں کی نمائندگی کی۔انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ملک کی ترقی میں ان کے قابل قدر کردار کو سراہا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام سفارت خانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button