World

بھارت کی بی ایس ایف نے سرحد پر دو بنگلہ دیشیوں کو ہلاک کردیا

download (6)ڈھاکہ:  بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بنگلہ دیشیوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کے روزسرحد پرمزید دوبنگلہ دیشی شہریوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24سالہ جلیل اور 23سالہ یاسین علی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع تیتولیہ کے علاقے ماگورا سے تھا۔یہ واقعہ آج علی الصبح ضلع تیتولیہ کے سرحدی علاقے کھوئی کھٹ پارہ میں پیش آیا۔ متاثرین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد بی ایس ایف کے اہلکار لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔تیتولیہ ماڈل پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج سوجوئے چندر رائے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایس ایف نے دو بنگلہ دیشیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ لاشوں کو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔اس المناک واقعے کے خلاف بنگلہ دیشی عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button