World

ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے: پروفیسر چینگ

download (2)بیجنگ: سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دہشت گردی کی مسلسل حمایت اور دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے بیرون ملک قتل و غارت کی سرپرستی بین الاقوامی دہشت گردی کے پھیلائو کی ایک اہم وجہ ہے جس کے عالمی امن واستحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر چینگ ژی ژونگ نے بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرنی چاہیے اور بھارت کو پراکسی وار سے روکنا چاہیے جس سے پڑوسی ممالک کا سماجی استحکام اور معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے 25جنوری کو ایک پریس کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے قتل کے دو واقعات میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے اورسالہاسال سے پاکستان میں دہشت گردوں کی بھرتی، مالی معاونت اورحمایت کے ناقابل تردید شواہدپیش کرکے بھارت کاپردہ فاش کیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے وسیع پیمانے پر اس کی کوریج کی جس سے دنیا بھر کے لوگوں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید غم و غصہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پالیسیوں کی وجہ سے پڑوسی ممالک اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔ بھارت کی پراکسی وار اور پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کی حمایت ان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی پر دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور ہر قسم کی دہشت گردی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button