World

کشمیر ، فلسطین کے تنازعات کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن وسلامتی ممکن نہیں، یوسف نسیم

download (6)برمنگھم: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید یوسف نسیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر وفلسطین کے حل میں ناکام ہوئی تو اس کا انجام بھی لیگ آف نیشن جیسا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین کے تنازعات کے حل کے بغیر دنیا میں پائیدار امن وسلامتی ممکن نہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید یوسف نسیم نے برمنگھم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس وقت کشمیر اور فلسطین کے دو نہایت اہم تنازعات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام بھارتی و اسرائیلی دہشت گردی ،ظلم وجبر ناانصافی کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل استصواب رائے اور فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے کے تحت حل کیا جا سکتا ہے جس کی طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ فلسطین میں بچوں خواتین اور بزرگوں پر آگ اور بارود کی بارش کی جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
سید یوسف نسیم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں نافذ تمام کالے قوانین کی منسوخی ، گرفتار حریت رہنماو¿ں اور سیاسی کارکنوں کی رہائی اور تنازعہ کے پائیدار حل کے لیے فوری طور پر سہ فریقی مذاکرات کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر پیربدرعالم خان سجادہ نشین آستانہ عالیہ مرشد باد پشاور نے تحریک آزادی فلسطین کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی ۔ برطانیہ میں مقیم سیکڑوں کشمیری اور پاکستانی شہریوں نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور کشمیر کاز کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button