مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی انتظامیہ نے کشمیریوں کو حسن نصراللہ کے حق میں،اسرائیل کیخلاف سوشل میڈیا پرپوسٹیں لگانے سے روک دیا

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں مودی انتظامیہ نے سوشل میڈیا صارفین کو حزب اللہ کے شہید قائد حسن نصر اللہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے اپنے ” ایکس “اکاﺅنٹ پر جاری حکمنامے میں صارفین کو خبردار کیا کہ اگر انہوںنے حسن نصراللہ کے حق میں یا اسرائیل کے خلاف مواد لوڈ کیا تو انکے خلاف قانون کی متعلقہ شکوں کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔
یاد رہے کہ حسن نصرللہ کی شہادت پر سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر قصبوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ کشمیریوں نے شہید رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button