آزاد کشمیر

باغ : تیسرا نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا

باغ:
سیاحت کے عالمی دن کے سلسلے میں الپائن ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تیسرا نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیسٹیول کے آخری دن رنگلہ سے غزہ کشمیر ٹورازم امن ریلی نکالی گئی ۔ بیس بگلہ،ڈنہ تھب سے بیس بگلہ الپائن کلب کے نوجوانوں نے نانگاہ پیر چوٹی تک 5کلو میٹر ہائیکنگ کی اور معرکہ نانگاہ پیر کے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور 200میٹر طویل پاکستانی پرچم لہرایا۔اس موقع پر رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے ۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب بیس بگلہ کے گرائونڈ میں منعقد کی گئی جسکے مہمانان خصوصی وزیر کھیل و ثقافت عاصم شریف بٹ اورڈی جی ملک شوکت حیات تھے جبکہ تقریب کی صدارت الپائن ایسوسی ایشن کے صدر راجہ نثار احمد شائق نے کی ۔عاصم شریف بٹ نے تقریب سے خطاب میںفیسٹول کے چیف آرگنائزر اور صدر الپائن کلب راجہ نثار احمد شائق کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے علاقے میں سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے بھرپور کردارادا کرنے کا یقین دلایا۔ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات نے شہدا نانگا پیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور غنی آباد سپورٹس کمپلیکس اور بیس بگلہ گرائونڈ کے لیے بجٹ مختص کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر راجہ نثار شائق نے جملہ مہمانان خصوصا پاکستان سے آنیوالے موٹر سائیکل،بائیکررز ہائیکررز،رسہ کشی،کے کھلاڑیوں اوردیگر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے ایک مضبوط پاکستان ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ فیسٹول کا انعقاد محکمہ سیاحت آزادکشمیر، ٹورازم، محکمہ پولیس اور ایس سی او کے تعاون سے کیا گیاتھا۔فیسٹیول میں سینکڑوں کی
تعداد میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے نامورسیاحوں ، بائیکرز کلب، ہائیکرز اورسوشل ایکٹوسٹس نے شرکت کی ۔ فیسٹیول کا بنیادی مقصد لوگوں کی توجہ آزاد جموں و کشمیرکی خوبصورتی اور قدرتی حسن کی طرف توجہ مبذول کروانا اور پاکستان کی سالمیت، بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button