آزاد کشمیر

حکومت مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، مشعال ملک

Mushaal Mullickاسلام آباد:
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مہاجرین کو یقین دلایا ہے کہ حکومت انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ے گی۔
مشعال حسین ملک نے ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں مقیم مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ کٹس میں گرم کپڑے، کمبل، تھرمل موزے ،دستانے اور اشیاءشامل ہیں۔انہوں نے مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان ضرورتمند لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے مہاجرین کیلئے رمضان پیکج کا اعلان بھی کیا جس کا مقصد مقدس مہینے کے دوران انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے پناہ گزین کیمپوں کے اندر بچوں کیلئے مناسب تعلیم کی سہولیات کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن ضرور آے گا جب مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دے رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے یہ حقیقی حقیقی مالکان بھارتی مظالم کی وجہ سے آزاد کشمیر ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے تاکہ بے گھر ہونے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس جا سکیں، اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں اورپرامن ماحول میں اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button