APHCآزاد کشمیر

اعجاز احمد ڈار کو انکے 33ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد 19 ستمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے اعجاز احمد ڈار کو انکے 33ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
اعجا ز احمد ڈار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ محمود احمد ساگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کی کشمیریوںکی تحریک کے دوران تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمود احمد ساگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اعجاز احمدڈار سمیت کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button