آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر حکومت کا 76واں یوم تاسیس 24اکتوبر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

fd0b11c7-f2b4-4a98-9f55-1e327d55221eمیرپور 22اکتوبر(کے ایم ایس)ریاست جموں و کشمیر کی آزاد حکومت کے قیام کا 76واں یوم تاسیس 24اکتوبر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ تاریخی دن کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے تجدیدعہد کے ساتھ منایا جائے گا۔آزاد جموں کشمیر حکومت کا یوم تاسیس ہر سال24اکتوبر منایا جاتا ہے کیونکہ1947ء میں اسی دن آزاد جموں کشمیر کے بہادر بیٹوں نے اپنی سرزمین کو بھارت کے حمایت یافتہ غاصب ڈوگرہ راج کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔آزاد جموں کشمیر کے تمام 10اضلاع میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مقررین یوم تاسیس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ کشمیری شہدا ء کے لیے فاتحہ خوانی کے علاوہ جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کی جلد کامیابی اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا ئیںبھی کی جائیں گی۔میرپور میں 24اکتوبر کو نیشنل ایونٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی نمائندہ تنظیمیں آزاد جموں و کشمیر حکومت کے یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقادکریں گی۔پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی پرچم لہرانے کی بڑی تقریب میونسپل کارپوریشن میرپور کے لان میں صبح 9.00بجے منعقد ہو گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button