مقبوضہ جموں و کشمیر

نام نہاد ٹریبونل نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی برقرار رکھی

نئی دہلی:غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت قائم نام نہاد ٹریبونل نے تہاڑ جیل میں نظر بند محمد یاسین ملک کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یو اے پی اے کے تحت معاملات کو نمٹانے والے اور دہلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سربراہی میں ٹریبونل نے جے کے ایل ایف پر بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کو مزید پانچ سال کے لیے برقرار رکھاہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے15مارچ 2024کو جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی میں توسیع کر دی تھی۔دہلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس نینا بنسل کرشنا کی صدارت میں یو اے پی اے ٹریبونل نے اس فیصلے کو برقرار رکھاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button