مقبوضہ جموں و کشمیر

سویڈین میں قرآن پا ک کی بے حرمتی کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر03فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج سرینگر میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد پریس انکلیو سرینگرمیں اکھٹے ہو کر ڈنمارک کے اسلام دشمن راسموس پالوڈان کے خلاف نعرے لگائے جس نے سٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن کی ریاست کی حمایت سے اسلاموفوبیا کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے نبی حضرت محمد ۖ اور قرآن پاک ہمارے لئے انتہائی باعث احترام ہیں اور کوئی بھی مسلمان اس طرح کی جنونیت کو ہر گز برداشت نہیں کر سکتا۔ایک اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ اظہار کی آزادی کے حق تحت قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button