مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

اسلام آباد 19 مئی (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا امن تب ہی ممکن ہو گا جب دیرینہ تنازعہ حل ہو جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیر می اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو مقبوضہ علاقے میں انتخابی حد بندی کی غیرقانونی مشق کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی حیثیت پر اثر انداز ہونا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر تسلیم کرنے کو سراہا۔ انہوں نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button