مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر، میر واعظ کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا گیا

mirwaiz under detention

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما ء میر واعظ عمر فاروق کو آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی بار بار گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے انہیں سرینگر کی جامع مسجد میں آنے اور نماز جمعہ کی لازمی شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کیا ۔ انجمن نے کہا کہ میرواعظ کا خطبہ سننے اور بابرکت اجتماع میں شرکت کے لیے مسجد میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کی توقع تھی۔ لیکن صبح سویرے، پولیس کی گاڑیوں کا ایک دستہ ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات تھا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حکام جان بوجھ کر اور بغیر کوئی وجہ بتائے میر واعظ عمر فاروق کو ان کے مذہبی فرائض کی انجام دہی سے روک رہے ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔بیان میں میر واعظ کی بار بار نظر بندی کامذموم سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button