بھارت

تریپورہ: ہندو انتہا پسندوں کی مسجد ، مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ

پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، سترہ زخمی

اگر تلہ: بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع کدمتالامیں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد سمیت مسلمانوں کی کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ پوجا کیلئے مسلمان دکاندوں سے زبردستی عطیات لینے کی کوشش کی جب انہوںنے انکار کیا تو ہندو غنڈوں نے ایک مسجد اور مسلمانوںکی کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔اس دوران علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہو گئے ۔ پولیس کوحالات قابو میں کرنے کیلئے فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے۔
کانگرنس کے رکن اسمبلی رائے برمن نے کہا کہ مسلم دکانداروں کو رقم دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ شرپسند لوگ علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے دو وزرا اقلیتوں کے خلاف تشدد بھڑکانے میں ملوث ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button