بھارت

دیوالی کے موقع پر آتش بازی ، نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

نئی دلی: بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کی وجہ سے دارالحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی میں پابندی کے باوجود دیوالی کے دوران لوگوں نے بڑے پیمانے پر آتش بازی کی جس سے فضائی آلودگی میں بڑی حد تک اضافہ ہوا۔ایئر کوالٹی انڈیکس 348تک ریکارڈکیاگیا جس سے بھارتی دارلحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ۔دلی میں ہوا کے معیار میں کمی کی وجہ سے شہر میں دھند چھائی رہی اورشہری ماسک پہن کر آلودگی سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ۔شمالی بھارت میں کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے بھی ہوا کے معیار میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔دلی کے تہوار کے دوران ہونے والی آتش بازی ہر سال بھارت میں فضائی آلودگی کی سطح کو مزید بگاڑ دیتی ہے، صوبائی حکومتوں نے دیوالی اور موسمِ سرما میں آتش بازی کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔پابندی کی خلاف ورزی پر سزاکے اعلانات کے باوجود ہندوئوں کی بڑی تعدادنے دیوالی پر آتش بازی کی جس سے متعدد مقامات پر آتشزدگی کے واقعات بھی رونماہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button