مقبوضہ جموں و کشمیر
عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر بات چیت کے لیے نئی دلی پہنچ گئے
نئی دلی: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقاتوں میں جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کامعاملہ اٹھائیں گے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ آج بھارتی دارالحکومت نئی دلی پہنچے ہیں ۔ وہ آج امیت شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی سے کل انکی ملاقات ہوگی۔توقع ہے کہ عمر عبداللہ حال ہی میں کابینہ کی طرف سے منظور کی گئی قراردادکوملاقات میں بھارتی وزیر داخلہ اور وزیراعظم کو پیش کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کوریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمر عبداللہ کی نریندر مودی اورامیت شاہ کے ساتھ پہلی ملاقات ہو گی ۔