APHC-AJK

کراچی :حریت وفد کی سید شہنشاہ حسین ،یونائیٹڈ کشمیر ویلفیئر الائنس کے عہدیداران سے ملاقات


کراچی:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد نے اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے کراچی میں ان کے گھر پر ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے علامہ نقوی کو بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ 27 اکتوبرکشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے اور بھارت کو یہ پیغام دینے کا دن ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں اور ہم حق پر مبنی جدوجہد میں انکے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام حق خود ارادیت حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کی آواز ہیں، کشمیری مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور جسم کا حصہ ہیں ۔علامہ نقوی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیری عوام کا نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، عالمی برادری کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں ۔ غلام محمد صفی نے علامہ نقوی کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے یونائیٹڈ کشمیر ویلفیئر الائنس کراچی کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں چیئرمین متحدہ کشمیر کمیٹی سردار ذوالفقار ،صدر سندھوتی ویلفیئر ایسوسی ایشن سردار فاروق محمود،صدر راجپوت ایسوسی ایشن راجہ ظہیر،صدر تنظیم الاعوان اظہر اعوان، صدر نامنوٹا ویلفیئرسردار کریم خان ،نائب صدر منٹو ویلفیئر ٹرسٹ سردار مبشر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے انتہا پسندانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے وجود کو مٹانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور بھارت کو جلد یا بدیر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقررین نے کہا کہ ہندوتوا کے نظریے کو شکست دینا وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام طبقات کو مل کر یکجہتی کے ساتھ کوششیں کرنی ہوں گی۔ اس دوران 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ یوم سیاہ کے روز آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔ حریت وفد نے یونائیٹڈ کشمیر ویلفیئر الائنس کراچی کے عہدیداران اور کارکنان کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔حریت وفد میں کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد، سید اعجاز احمد، شیخ عبدالماجد، اور عبد الحمید لون شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button