APHC-AJK
لبریشن سیل کے وفد کی کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد
اسلام آباد: جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفترکا دورہ کیا اور نومنتخب کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمداورسیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کومبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد میں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ افسر خان، میڈیا انچارج نجیب الغفور خان اور اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ راشد رضاشامل تھے ۔ اس موقع پرسابق کنوینر محمود احمد ساغر،حاجی محمد سلطان، شمیم شال اورزاہد صفی بھی موجود تھے۔ وفد نے تحریک آزادی کے لئے غلام محمد صفی کی خدمات کو سراہا اور نو منتخب قیادت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔