APHC-AJK

اسلام آباد :یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ

یوتھ پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائے گی ، عبید قریشی

youth parliament with aphc ajkاسلام آباد:
یوتھ پارلیمنٹ کے ایک وفدنے کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات میں یوتھ پارلیمنٹ کے صدرعبید قریشی نے نومنتخب حریت قیادت کو مبارکباد دی اورمسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے کیلئے حریت کانفرنس کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائے گی اور حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ تنازعہ کشمیر صرف کشمیری عوام کا مسئلہ نہیں ہیبلکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ، سیاسی جماعتوں،پاکستان کے اداروں اور عوام کو تنازعہ کشمیر کے حل پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کاقتل عام کیا اور اب تیزی کے ساتھ مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کوتبدیل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ، عوام ، اداروں اور تمام جماعتوں کا تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ایک ہی بیانیہ حق خودارادیت ہونا چاہیے جسکا اقوام عالم اور بھارت نے کشمیریوں سے وعدہ کررکھا ہے۔غلام محمد صفی نے مزید کہا کہحریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے مرحلہ وار حل کی بجائے جامع حل پر یقین رکھتی ہے اور وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ علاقے میں ترقی نہیں بلکہ بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سہ فریقی مذاکرات پر زوردیا اور کہاکہ دوطرفہ مذاکرات کشمیریوں کیلئے بالکل بھی قابل قبول نہیں کیونکہ تنازعہ کشمیر کروڑوں لوگوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے ۔ملاقات میں حریت رہنماء پرویز احمد مشتاق احمد بٹ ، دائود خان ، شمیم شال،اعجاز رحمانی ،شیخ عبدالمتین ، راجہ خادم حسین ، شیخ محمد یعقوب ،امتیاز وانی ،،زاہد اشرف ،محمد شفیع ڈار ،سید گلشن ،میاں مظفر ،محمد اشرف ڈار ، ، نذیر کرنائی ، عبدالماجد شیخ موجود تھے جبکہ یوتھ پارلیمنٹ کے وفد میں یحییٰ میر، منال خٹک، عثمان حیدری اور افشاں کیانی شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button