مقبوضہ جموں و کشمیر

27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، حریت رہنما

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ 27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارت نے1947میں اس روز کشمیریوں کی مرضی اور خواہشات کے بالکل برعکس انکی سرزمین پر قبضہ جما لیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں اور تنظیموں محمد یوسف نقاش ، عبدالصمد انقلابی ، فیا ض حسین جعفری ، مولانا سبط شبیر قمی اور جموں وکشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیانات میں کہا کہ جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضہ نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی بھی بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا وہ گزشتہ 77برس سے اس قبضے کیخلاف بھر پور مزاحمت کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے ظلم و ستم کے تمام ہتھکنڈے آزمائے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ناکام رہا اور کشمیری تمام مشکلات اور تکالیف کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت جموںوکشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے سے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کر سکتی ، جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے جسکے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی ہے ۔ انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن و سلامتی کا خوا ب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی قبضے کا خاتمہ اور اقوام متحدہ کی قرارددوں کے مطابق حق خود ارادیت کی فراہمی ہے اور وہ اس مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button