مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام : سڑک حادثے میں 6افراد زخمی
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام میں سڑک کے ایک حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے قاضی گنڈ میں سرینگر جموں ہائی وے کے ساتھ میر بازارمیںدو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔