آزاد کشمیر

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پٹیکا میں سیمینارکا انعقاد

مظفرآباد:انسٹی ٹیوٹ آف ملٹی ٹریک ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پٹیکا، مظفرآباد میں ”بھارت کا فوجی حملہ: جدوجہدآزادی کے لیے خطرہ” کے عنوان سے ایک سیمینارکا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سمینارمیں وادی نیلم سے طلبا ء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جوایک مسلم اکثریتی علاقہ اورایک خودمختارریاست تھی، بھارت کے حملے، دھوکہ دہی اور تخریب کاری کو اجاگرکیا۔ انہوں نے امن کے حوالے سے بھارت کی بیان بازی اور فوجی کارروائیوں کے درمیان تضاد پر روشنی ڈالی۔آئی ڈی ایس کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز ڈاکٹر ولید رسول سمیت ماہرین نے پاکستان کے ساتھ مہاراجہ کے اسٹینڈ اسٹیل معاہدے، بھارت کا مشروط جواب، پنڈت نہرو کی دوہری حکمت عملی، اقوام متحدہ کی شمولیت اور کشمیری قیادت کی نظربندی پر روشنی ڈالی۔سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے پروپیگنڈے اور کشمیر کی جاری جدوجہد آزادی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button