APHCآزاد کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا میر واعظ یوسف شاہ کوانکی مذہبی اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت

اسلام آباد 19اپریل (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں معروف کشمیری سکالر اور سیاسی رہنماء میر واعظ محمد یوسف شاہ کی آج برسی کے موقع پر انہیں انکی مذہبی، سیاسی اور سماجی خدمات پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت سید فیض نقشبندی نے کی۔میر واعظ محمد یوسف شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سید فیض نقشبندی نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دیگر شرکا نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔
ادھرحریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنما عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں ایک بیان میں اعلان کیاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔انہوں نے اس دورہ کو کشمیری عوام پر سامراجی ایجنڈا مسلط کرنے کی ایک گھنائونی سازش قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button