آزاد کشمیر

فاروق رحمانی کا اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے تنازعہ کشمیر حل کرنے پر زور

اسلام آباد 02اگست (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اپنی سیاسی آزادی کے حق میں آواز بلند کرنے پر متعدد افسوسناک واقعات سہتے سہتے تاریخ کی المناک ریاست بن چکی ہے مگر اس سب کے باوجود وہ اپنے حق اور تاریخی تشخص سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کے ایک کروڑ30لاکھ عوام کو ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ کسی کو مقبوضہ علاقے کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور قوموں، ریاستوں کے وقار اور ان کے بنیادی حقوق پر یقین رکھنے والی دیگر مہذب ریاستیں 5اگست کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرناچاہیے۔انہوں نے آزادی کے مقدس مشن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دنیا کی توجہ 1998کے سورن کوٹ پونچھ قتل عام کی طرف مبذول کرائی جب 3اور 4اگست 1998کی درمیانی شب کو بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری حسن محمد شیخ کے 19اہلخانہ کاقتل عام کردیاتھا۔اکتوبر میں مقبوضہ کشمیرکے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے کی گئی ایک انکوائری میں بھی بھارتی فوجیوں کے اس قتل عام میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔محمد فاروق رحمانی نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور کشمیریوںکو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button