آزاد کشمیر

او آئی سی کیطرف سے کشمیر کاز کی حمایت کی یقین دہانی

WhatsApp Image 2023-10-13 at 9.56.11 PM

مظفرآباد: اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیر کاز کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور پاکستان کے اس موقف کی تائید کی ہے جو اصولی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ یقین دہانی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف محمد صالح الدوبے نے آج آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد اورکنٹرول لائن کے قریبی علاقے چکوٹھی کے دورے کے دوران کرائی۔ یوسف محمد صالح الدوبے او آئی سی کے ایک علیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

وفد کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اس نے بھارتی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت کی ۔

مظفرآباد پہنچنے پر وفد نے یادگار جموں و کشمیر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وفد نے مہاجر کیمپ مانک پیاں مظفرآباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کیوجہ سے آزادجموں وکشمیر آنے والے کشمیریوں کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے کیے گئے وسیع اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وفد نے بعد ازاں کنٹرول لائن اور آزاد کشمیر کا دورہ کرانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button