پاکستان

چین میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

بیجنگ:
چین میں پاکستانی سفارتخانہ نے 27اکتوبر کویوم سیاہ کشمیر کے طور پر منانے کے لیے پیر کو خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں صدرمملکت ، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ 27اکتوبر 1947کو بھارت نے سرینگر میں اپنی افواج اتار کر تعینات کر کے جموں و کشمیر پرغیر قانونی طورپر قبضہ کر لیا تھا ۔پیغامات میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ، جس میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور کشمیری رہنمائوں کی مسلسل نظربندیاں شامل ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ نام نہاد انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے جو کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ تقریب میں تصویری نمائش کے ساتھ دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کیا گیا.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button