مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے حضرت شیخ نورالدین نورانی کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ العالم، شیخ نو رالدین نورانی کو انکے عرس کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کامجسمہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے حضرت علمدار کشمیر کے605 ویں سالانہ عرس پاک کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شیخ العالم بنیادی لحاظ سے ایک اعلیٰ پایہ کے دینی ور وحانی پیشوا اورایک عظیم مصلح اورمربی تھے جنہوں نے قرآن حکیم کی ابدی اور لافانی تعلیمات کو ہماری اپنی مادری زبان کشمیری میں پیش کرنے کی ایک انتہائی کامیاب اور مخلصانہ کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدیاں گذر جانے کے باوجود انکے کلام کی معنویت، افادیت، اہمیت اورچاشنی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جنہیں آج بھی کشمیری عوام خاص طور پرمیر واعظین و مبلغین پورے جوش و عقیدت کے ساتھ مجالس وعظ و تبلیغ میں پڑھتے اور پڑھاتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ نور الدین ولی کا عرس منانے کا حق تب ہی ادا ہو سکتا ہے جب کشمیری عوام آج کے نا مساعد حالات کے تناظر میں انکے دکھائے ہوئے شریعت اور طریقت اور خدمت خلق کے راستے کی حقیقی معنوں میں عملی طور پر پیرو ی کریں اور آج کے پر آشوب اورتکلیف دہ دور میں جبکہ ہماراکشمیری معاشرہ خصوصیت سے گوناگوں مسائل اور تہذیبی سطح پر شدید بگاڑپیدا ہوچکاہے اسکی بہتری اور اصلاح کیلئے حضرت شیخ العالم کی روحانی تعلیمات سے استفادہ کرکے ہی سماج کو نیکی اور بہتری کی راہ پر گامزن کیاجاسکتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button