مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کواپنی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ذمہ داری پوری کرے

pos15سرینگر:غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو حق خود ارادیت کی بنیاد پر حل کرانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں جس کا وعدہ کشمیریوں سے 5جنوری 1949کی منظور شدہ قرارداد میں کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا گیاہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں کو فوجی محاصرے میں رکھ کر ان پر مظالم اور ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔پوسٹروں میں لوگوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔
دریں اثناء متعدد حریت پسند تنظیموں نے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 75سال قبل کشمیریوں سے کیاگیا حق خودارادیت کا وعدہ اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ذمہ داری پوری کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button