مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ”کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر“ کا عزیر احمد رونگا کے گھر پر چھاپہ
سرینگر02 اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر(سی آئی کے)نے کشمیر بار ایسوسی ایشن کے رکن ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کے بیٹے کے گھر پر سرینگر میں چھاپہ مارا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے عزیر احمد رونگا کے گھر پر سرینگر کے علاقے نشاط میں چھاپہ مارا ۔آخری اطلاعات تک سی آئی کے اہلکاروں کی طرف سے عزیر احمد کے گھر کی تلاشی کا عمل جاری تھا۔