بھارت
اتراکھنڈ: ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم نوجوان پر وحشیانہ تشدد
دہرادون:
بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مسلم نوجوان پر لو جہاد کا الزام لگا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اترکھنڈ کے ضلع رشی کیش میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مسلمان نوجوان شاہد پرلو جہاد کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسے سڑکوں پر گشت کرایاگیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو میں ہندوتوابلوائیوں کو جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے نوجوان کو اس کے کپڑے پھاڑ کر سڑکوں پر گھسیٹتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے ۔ہندوانتہاپسندوں نے شاہد پر دوسری کمیونٹی کی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے بھی کردیاہے۔حال ہی میںضلع ٹہری میں، ایک ہندوتوا گروپ نے مسلمانوں کی زیر ملکیت دکانوں پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی اور شدیدمسلم مخالف نعرے بازی کی تھی ۔