بھارت

نئی دلی : صفورہ زرگر کے داخلہ کی منسوخی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءکا احتجاج

نئی دہلی 31 اگست (کے ایم ایس) نئی دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے طلباءنے کارکن صفورا زرگر کے داخلہ کی منسوخی پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباءکا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ زرگر کو اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ کئی احتجاجی مظاہروں میں سب سے آگے تھیں۔
صفورہ زرگر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی نے ان کے مقالے کے کام میں غیر تسلی بخش پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے داخلہ منسوخ کر دیا ہے ۔ زرگر نے 2019 میں مربوط ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرام میں سوشیالوجی میں داخلہ لیا تھا۔انہوں نے سٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے پیلٹ فارم سے احتجاج میںشمولیت اختیار کی تھی۔احتجاجی طلباءکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی جان بوجھ کر انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button