مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ وادی کشمیر میں 5.2شدت کا زلزلہ
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں آج صبح 10بجکر کو 43منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر بھاگے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔