مقبوضہ جموں و کشمیر

آج آزاد جموں و کشمیر کا 75واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے

مظفرآباد 24اکتوبر (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کا 75واں یوم تاسیس آج(پیرکو) اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ بھارت کے ناجائز قبضے سے جموں و کشمیر کی آزادی اور پورے علاقے کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ .
یہ دن ہر سال مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے اور پورے جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے تجدید عہدکے ساتھ منایا جاتا ہے۔مظفرآباد میں دن کا آغاز بھارت کے غیر قانو نی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائوں سے کیا گیا۔مظفرآباد کے پریڈ گرائونڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سپیکر اور قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر سردار چودھری انوار الحق نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزراء اورکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوںبشمول کنونیر محمود احمد ساگر اور غلام محمد صفی نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔آزاد جموں و کشمیر کے تینوں ریڈیو اسٹیشن یوم تاسیس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button