پاکستانمقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے پر زور

download (12)اقوام متحدہ 12 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے قوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہتاہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
منیر اکرم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا اور وہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوںکا سہارا لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1989 سے اب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button