بھارت

بنگلہ دیش کا بھارت فرار ہونیوالی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

ڈھاکہ:
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت فرار ہونیوالی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے 100روز مکمل ہونے پر قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ بنگلہ دیش بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا، جو 5 اگست کو مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں۔حسینہ واجد نے متنازع کوٹے سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔محمد یونس نے ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہارکیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button