بھارت

نئی دلی :مہا پنچایت کیلئے سینکڑوں کسانوں کی آمد،پولیس کی بھاری نفری تعینات

نئی دلی 22 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں مختلف ریاستوں سے سینکڑوں کسان ”سمیوکت کسان مورچہ” کی طرف سے بلائی گئی ‘مہاپنچایت’ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے دلی پولیس نے اہلکاروں کوبڑی تعدادکو دارلحکومت اور اس کی مختلف سرحدوں پرتعینات کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاہے کہ نئی دلی میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور پولیس ہائی الرٹ ہے۔ پولیس کی طر ف سے سرحدی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی وجہ سے دلی کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوسکتی ہے۔دلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹر پرراستے جو کسانوں کی مہا پنچایت کی وجہ سے متاثرہو سکتے ہیں کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ سمیوکت کسان مورچہ اور کسانوں کے دیگر گروپ بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے لیے مہاپنچایت کا اہتمام کر رہے ہیں، جس کے بعد نئی دلی کی سرحدوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔گزشتہ سال لکھیم پور کھیری واقعے کے متاثرین کے لیے انصاف اور متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کی وجہ سے قید کسانوں کی رہائی کیلئے مہاپنچایت منعقد کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button