بھارت

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر سکھوں کا احتجاجی مارچ

اسلام آباد 15اگست (کے ایم ایس)بھارت کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سکھ برادری نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں ریلیاں نکالیں اورگھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم کو مسترد کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ برادری نے خالصتان تحریک کی حمایت اور نظربند سکھ رہنمائوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے اور مودی حکومت کی طرف سے ترنگا لرانے کی اپیل کو مسترد کردیا۔سکھ برادری نے امرتسر میں گولڈن گیٹ سے اکال تخت صاحب تک احتجاجی مارچ کیا۔سکھوں کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم دمدمی ٹکسال کے رہنمائوں اور دیگر سکھ تنظیموں نے مارچ میں شرکت کی اورمارچ کے شرکاء نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔مارچ کے شرکا کا کہنا تھا بھارت کے 75ویں یوم آزادی پر سکھ آج بھی غلام ہیں۔یوتھ سکھ فیڈریشن بھنڈرانوالہ کے رنجیت سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے ترنگے اور ہندوستان کے آئین سے سکھ برادری کا کوئی تعلق نہیں۔نظربند سکھ رہنماء اپنی سزائیںمکمل ہونے کے بعد بھی جیلوں میںقید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکھ اپنی بالادستی ثابت کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کے یوم آزادی کے دن بھی احتجاجی مارچ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button