بھارت

منی پورہ کی صورتحال مسلسل کشیدہ ،انٹرنیٹ سروسز کی معطلی میں توسیع

امپھال:
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد واقعات مسلسل جاری ہیں او ر سات اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی میں مزید تین دن کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منی پور کی حکومت نے صورتحال پر قابوپانے کیلئے7اضلاع میں انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں توسیع کی ہے۔ حکومت نے امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، کاکچنگ، بشنو پور، تھوبل، چراچند پور اور کانگ پوکپی کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش میں تین دن کی توسیع کی ہے۔منی پور میں پر تشدد جھڑپوں کے علاوہ بھارتی فورسز کے قافلوں پر حملے بھی جاری ہیں۔ چند روز قبل ریاستی اسمبلی کے چار ارکان کے گھروں کو آگ لگادی گئی تھی۔ مظاہرین نے وزیرِاعلی کے آبائی مکان کا بھی گھیرائو کیا تھا۔منی پور میں سوشل میڈیا کے ذریعے ایسا بہت سا مواد پھیلایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں نسلی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔منی پور میں گزشتہ سال مئی سے پرتشدد واقعات جاری ہیں جن میں 250سے زائد افراد ہلاک اور 6ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button