بھارت
بھارت: مودی کی اسلام دشمنی، تیز آواز میں اذان دینے پر سات مساجد کو جرمانہ
دہرادون22جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تیز آواز میں اذان دینے پر سات مساجد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے ہریدوار کے پاتھری تھانے کی حدود میں آنے والی پانچ مساجد پر ہزروں روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جمعیت علماءاترا کھنڈ کے صدر موالان محمد عارف نے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا عمل قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں ہونے والی ہندوﺅں کی ایک یاترا میں لاﺅڈ سپیکر کی آواز بڑھانے کی منظوری دی تھی اور یہ آواز نصف کلو میڑدور سے بھی صاف سنائی دیتی تھی جس پر انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن محض دو منٹ تک جاری رہنے والی اذان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔