بھارت

بھارت :ممبئی میں تاریخی پھول شاہ بابا کی درگاہ کے انہدام پر مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ


ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں تاریخی پھول شاہ بابا کی درگاہ کے انہدام سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پیداہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق درگاہ کے ٹرسٹیز نے کہاہے کہ حکام نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ کارروائی اڈانی گروپ کے ریزورٹ پروجیکٹ کے لیے زمین حاصل کرنے کے لئے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ درگاہ کوجو ایک وقف رجسٹرڈ پراپرٹی ہے، ٹریبونل کی جاری کارروائی کے باوجود پولیس کی بھاری موجودگی میں منہدم کر دیا گیا۔ ٹرسٹی عبدالغفور قاضی نے بتایا کہ یہ توہین عدالت کا واضح کیس ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قانونی دستاویزات درست ہیں۔اڈانی کے مجوزہ ریزورٹ پروجیکٹ سے مبینہ تعلق سے مزید شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔مسلمان رہائشیوں اور کمیونٹی رہنمائوں نے اس کارروائی کو مذہبی اور ثقافتی ورثے پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اس کارروائی کے خلاف ممبئی میں مظاہرے پھوٹ پڑے اورمظاہرین قانونی کارروائی اوردرگاہ کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ٹربیونل کی سماعت پیر کو ہونے والی ہے جس میں ٹرسٹیز انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ درگاہ کا انہدام واضح طورپر اختیارات کا غلط استعمال ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button