بھارت
بھارت:مغربی بنگال میں بم پھٹنے سے پانچ بچے زخمی
کولکتہ25 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں ایک دیسی بم پھٹنے سے پانچ بچے زخمی بم آم کے کھیت میں ایک جھاڑی کے قریب رکھے گئے تھے۔ بچوں نے ایک بم کو گیند سمجھ کر اس کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا جس سے وہ پھٹ گیا۔تین بچوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مالدہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو کو کالی چک کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ بم کس نے رکھے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ باقی بموں کو ناکارہ بنادیاجائے گا۔