بھارت

بھارت کے جارحانہ رویہ اورہندوتوانظریہ سے علاقائی امن کوخطرہ لاحق ہے، عمران خان

بیجنگ 04 فروری (کے ایم ایس)
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ کے غلبہ کو علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم پر توجہ دینی چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران چین کے معروف تھنک ٹینکس، یونیورسٹیوں اور پاکستان سٹڈیز سنٹرز کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ خصوصی اجلاسوں کے دوران تنازعہ کشمیرپر چین کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ کے غلبہ کو علاقائی امن کیلئے خطرہ اور خطہ کے دیرپا عدم استحکام کا سبب قراردیا ۔ انہوں نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مسلسل مظالم کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم رکوائے۔ وزیراعظم نے پاک۔چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام و خوشحالی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز پر پاک۔چین مشترکہ موقف کو اجاگر کیا۔انہوں نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں پاک۔چین تعلقات کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعظم نے چین کے ساتھ پاکستان کی سدا بہار تزویراتی شراکت داری کا اعادہ بھی کیا۔اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button