مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک، چار زخمی

لوڈ کیر یئر چوکی سے ٹکرانے کے باعث پولیس اہلکار زخمی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سانبہ اور رام بن اضلاع میں سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک حکام نے بتایا کہ دو افراد اس وقت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ان کا لوڈ کیریئر سانبہ میں نود منسر کے قریب ایک کھائی میں جاگرا۔ حادثے سے قبل لوڈ کیریئر پولیس کی ایک چوکی سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ چوکی سے ٹکرانے کے بعد کیرئر سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔
ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر ماروگ کے قریب ایک کار کھائی میں گرنے کے باعث اشوک سنگھ نامی ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد دیگر زخمی ہو گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button