مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری صحافی ،شاعراور مصنف غلام نبی خیال انتقال کرگئے

 

Khayal-1سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی، شاعر اور مصنف غلام نبی خیال انتقال کرگئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راولپورہ ہائوسنگ کالونی سرینگر کے رہائشی غلام نبی خیال کی عمر 80سال کے قریب تھی اور وہ آج رات انتقال کر گئے۔انہوںنے 30سے زیادہ کتابیں تصنیف کی ہیں اوربھارت کے بڑے بڑے اخبار ات کے لیے کام کیا ہے جن میں” السٹریٹڈ ویکلی آف انڈیا”، ”انڈیا ٹوڈے”، ”دی ایسوسی ایٹڈ پریس” اور وائس آف امریکہ سمیت مختلف نشریاتی ادارے بھی شامل ہیں۔غلام نبی خیال نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف بطور احتجاج اپنا ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈاکتوبر 2015میں واپس کر دیا جو انہیں 1975میں اپنی کتاب ”گاشک مینار” کی تصنیف پر دیا گیا تھا۔غلام نبی خیال کو 1958میں کشمیر سازش کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ بعد میں اپنی مشہور نظم” یہ چھو چون وطن، یہ چھو میوں وطن” کے لیے مشہور ہوئے جسے انہوں نے پہلی بار 13جولائی کوسرینگر میں ایک تقریب میں پڑھا۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ہیں جو بیرون ملک کام کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button