مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ کے رہنمائوں کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

اسلام آباد06 دسمبر (کے ایم ایس)
جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ کی اکائی تنظیموں کے رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں محمد حسین خطیب ،محمود اختر قریشی اورمشتاق احمد زرگر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کیا۔اس موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال اور بھارتی فورسز کی جانب سے آئے روزکشمیری عوام پر بے تحاشہ ظلم وتشدد،جعلی مقابلوں میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام اور غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی حالت زار اورجیلوں میں ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے مرکزی فورم کے قائدین نے بھی آن لائن شرکت کی اور فورم کو مذید تقویت دینے، یوتھ آرگنائزیشنز کو مزید متحرک کرنے کے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس سلسلے میں جموں ، پونچھ، سرنکوٹ، کشتواڑ ، بانیہال،ریاسی اورراجوری کے یونٹس کے پروگراموں کو سراہا گیا۔اجلاس میں مولانا عبدالقیوم، مولانا محمد مظفر، مفتی عبدالرافع، محمد حنیف کالس، شیخ عبدالطیف اور ریاض احمد مدنی اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button