مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت : راجستھان میں پولیس نے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا

youth

جیسلمیر 25ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع جیسلمیر میں گرفتارکیاگیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت جمیل اقبال اور معروف حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیںبغیر اجازت ممنوعہ علاقے میں چندہ جمع کرنے پر گرفتار کیا گیاہے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیاگیا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں بھی راجستھان پولیس نے پونچھ کے دو نوجوانوں کو اس وقت گرفتارکیاتھا جب وہ ضلع جیسلمیر کے ایک گائوں راما میں مدرسے کے لئے چندہ جمع کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button