مقبوضہ جموں و کشمیر
مجھے سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بندکردیا گیاہے: محبوبہ مفتی
سرینگر21اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ انہیں سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں کشمیری پنڈت سنیل کمار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر جانا تھا جنہیں 17اگست کو ضلع شوپیاں کے علاقے چوٹیگام میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج چوٹیگام میں سنیل کمار کے اہل خانہ سے ملنے کی میری کوشش کو انتظامیہ نے ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ یہی انتظامیہ دعویٰ کرتی ہے کہ ہمیں ہماری حفاظت کے لیے بند کردیاگیا ہے جبکہ حکام خود واد ی کے طول وعرض کے دورے کرتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے سرینگرکے علاقے گپکار میں اپنے گھرکے باہربھارتی فورسز کی بکتر بند گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔