مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: دستی بم دھماکے میں ایک شخص زخمی
سرینگر22جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں سرینگر کے علاقے عید گارہ میں دستی بم کے ایک دھماکے میں شہری زخمی ہو گیا۔
نامعلوم افراد کی طرف سے پھینکے گئے بم کی زد میں آنے کے باعث ایک 32سالہ شخص اعجاز احمد معمولی زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی شخص سنگم سرینگر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔