انسانی حقوق

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاںکر رہا ہے، لطیف اکبر

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا دیرپا حل علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چوہدری لطیف اکبر نے اسلام آباد میں 18ویں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بھارتی غلامی سے آزادی کے لیے کشمیریوں کے جذبے اور بہادری خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت نے370 اور 35A کی دفعات غیر قانونی طورپر منسوخ کیں اور وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاںکر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بی جے پی کی پالیسیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے قانون ساز اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں رابطہ کاری کے اہم کردار پر زور دیا۔
چوہدری لطیف اکبر نے تقریب کے انعقاد پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی بھی تعریف کی اور اسے قانون ساز رہنماو¿ں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button